آئل ٹینکرزکی ہڑتال کامعاملہ طےپاگیا

November 10, 2017

اسلام آباد: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی دھمکی کام کر گئی۔اوگرا نے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں چونسٹھ فیصد تک اضافہ کر دیا۔ مطالبات منظور ہونے پر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لوکل روٹ پر چلنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں چونسٹھ فیصد جبکہ لانگ روٹ پر چلنے والے ٹینکرز کے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان جانے والے ٹینکرز کے فریٹ ریٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

کرائے بڑھنے کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیر سے ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.