ملک کاایک اورپاورپلانٹ فعال ہوگیا

November 10, 2017

اسلام آباد: بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پرکام شروع کر دیا،کول پاور پلانٹ سے بھی ایک سو بیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاورپلانٹ کا پہلا یونٹ مکمل ہونے پر آزمائشی پیداوارجاری ہے۔

ابتدائی طور پر ایک سو بیس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ دوہزار انیس میں پاور پلانٹ کی تکمیل سے مزید تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.