آئل ٹینکرزایسوسی ایشن ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

November 7, 2017

کراچی : حکومت کرائے بڑھانے کا وعدہ کرکے بھول گئی آئل ٹینکرزایسوسی ایشن ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کیلئے تیارہیں، تیرہ نومبر سے ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا۔

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے، جس سے ملک میں ایک بارپھرپٹرول کا بحران پیداہونےکا خدشہ ہے۔

ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کرائے بڑھانے کاوعدہ کرکے مکرگئی، اوگرا نے لوکل روٹ کیلئے چونسٹھ فیصد، لانگ روٹ کیلئے بیس فیصد اضافہ منظورکیا، معاہدے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم نومبرسے ہونا تھا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.