میئر کراچی نے شہریوں کا بڑا مسئلہ حل ہونے کی نوید سنادی

November 6, 2017

کراچی : کراچی والوں کیلئے خوشخبری، ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہونے کی امید جاگ گئی، چینی کمپنی نے میئر کراچی کو 2 ہزار بسیں دینے کی منظوری دے دی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی والوں کا بڑا مسئلہ حل کرنے کی نوید سنادی، چین کی کمپنی نے شہر قائد کیلئے 2 ہزار بسیں دینے کی منظوری دیدی۔

مئیر کراچی نے بسوں کی آمد کا سارا شیڈول بتادیا، کہتے ہیں جلد 2 ہزار بسیں کراچی آئیں گی اور شہریوں کا مسئلہ حل کرائیں گی، یہ بسیں کسی ایندھن سے نہیں بلکہ بجلی سے چلیں گی۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوجائے تو  ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

چین سے آنے والی بسیں بجلی سے چارج ہوں گی، جس کیلئے چارجنگ اسٹیشن بھی لگائے جائیں گے۔ سماء

  Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.