سعودی عرب میں کاروبارکرنےوالوں کےلیےاچھی خبر

October 12, 2017

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے چھوٹےاوردرمیانے کاروبار(ایس ایم ایز)کو ترقی وفروغ دینے کے لئے4 ارب ریال             (1.07بلین ڈالر)کا فنڈ قائم کردیا ہے۔

سعودی مالیاتی ادارے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ(پی آئی ایف)کےمطابق اس خصوصی فنڈکو”فنڈزآف فنڈ“کا نام دیا گیا ہے جس سے ایس ایم ایزکو سرمائے تک رسائی دی جائے گی۔

سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)کے مطابق فنڈزآف فنڈسے 2600 ملازمتیں پیداہوں گی اور2020ءتک قومی شرح نمومیں 400 ملین ریال داخل ہوسکیں گے جبکہ 2027ءتک اس فنڈ کے ذریعے58 ہزار ملازمتیں فراہم کرکے جی ڈی پی میں 8.6ارب ریال داخل کئے جا سکیں گے۔

ادارےکےمطابق اس فنڈکو آرامکو کے پانچ فیصد حصص کی فروخت سے بھرا جائے گا۔اےپی پی/سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.