ریلوے کی آمدنی میں دس گنا اضافہ ہوا، خواجہ سعد رفیق

October 11, 2017

راولپنڈی: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم نے ریل کا پہیہ چلایا اور اس کو مستحکم کیا جس کی وجہ سے ریلوے  کی آمدنی میں 10 گنا اضافہ ہوا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں ای ٹکٹنگ کا نظام کامیابی سے لائے ہیں اور اب ملک میں 11 نئے ریلوے اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی ٹھیکیداری نظام میں اصلاحات کی ہیں، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے لٹیروں کو نکلوائیں گے۔

سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی انتقام نے ملک کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے، منتخب وزیراعظم کو ذلیل کرکے نکالا جائے گا تو معیشت تباہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی حب الوطنی پر شبہ نہیں کرنا چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قیامت کے آثار ہیں آصف زرداری احتساب عدالت سے بری ہوجاتے ہیں۔ سما

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.