وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا نام تبدیل کردیا گیا

October 11, 2017

اسلام آباد / کراچی : حکومت کی جانب سے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا نام تبدیل کرکے میری ٹائم افیئرز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا نام تبدیل کرکے میری ٹائم افیئرز رکھنے کی منظوری دے دی، جب کہ سی ڈی اے میں ممبر ایڈمن کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا نام میری ٹائم افیئرز رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ ادھر سی ڈی اے میں ممبر ایڈمن کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

کابینہ نے 9 ملکوں کےساتھ ویزے کی چھوٹ، دہرے ٹیکس کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی یاد داشتوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.