کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا گیا

October 10, 2017

اسلام آباد : نیپرا نے کراچی والوں پر بھی بجلی بم گرا دیا، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپیہ 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا کے نئے ٹیرف میں کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا گیا، اضافہ 7 سال کیلئے کیا گیا ہے، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، یعنی اگر آپ 300 یونٹس استعمال کریں گے تو بجلی کا بل 3630 روپے کی بجائے 3 ہزار 675 روپے آئے گا۔

نئے ٹیرف کے مطابق 301 سے 700 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی 85 پیسے اضافے کے بعد 13 روپے 95 پیسے فی یونٹ ملے گی، 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کو اب 595 روپے اضافی دینا پڑیں گے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد 700 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف اب 16 روپے 30 پیسے ہوگا، اگر ایک ہزار یونٹس خرچ ہوئے تو 1850 کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.