جرمنی سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی

By: Samaa Web Desk
September 12, 2017

اسلام آباد : ایرا کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے جرمن حکومت نے 52 ملین یورو کا پاکستان حکومت کی طرف واجب ادا قرضہ معاف کردیا، جس سے حکومت پاکستان کے خزانے کو خطیر رقم کی بچت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایرا نے جرمن ڈیبٹ سیویپ پروگرام کے تحت 52 ملین یورو سے زائد کی خطیر رقم سے 159 تعلیمی ادارے، 217 فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے اور 22 سڑکیں، پلوں کی تعمیر مکمل کر کے ملک و قوم کی بچت کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمن ڈیبٹ سیویپ پروگرام کا معاہدہ جو کہ جرمن ادارہ فرینکفرٹ اے ایم مین (کے ایف ڈبلیو) اور اکنامک  افیئر ڈویژن (ای اے ڈی) کے مابین 2008ء میں کیا گیا تھا، کو ایرا نے معمول کی مالی تخصیص اور منصوبوں کو منظم کرکے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

جرمن ڈیبٹ سیویپ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں متعدد تعلیمی اداروں، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کی جانا تھی چونکہ ایرا پہلے ہی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کا کام سر انجام دے رہا تھا اس لئے ایرا نے اس پروگرام کو سرانجام دینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے آج حکومت پاکستان کو 55 ملین یورو سے زائد کی رقم کی بچت ہوئی ہے۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.