سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

By: Samaa Web Desk
September 12, 2017

کراچی : پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی سے 52 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالرز کی کمی واقع ہوئی، سونے کی فی اونس قیمت 1324 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 52 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 429 روپے کم ہو کر 44 ہزار 828 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 770 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.