Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

عید قرباں پر حکومت نے بھی چھریاں تیز کرلیں

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد: عید قربان سے پہلے ہی حکومت نے عوام کی عید خوشیوں پر مہنگائی کی چھری چلا دی، پٹرول دو روپے فی لیٹر اور ایل پی جی پانچ روپے فی کلو مہنگی کرکے نچلے اور متوسط طبقے کی نمکین عید کڑوی کردی ۔ عید الاضحی سے دو دن قبل حکومت نے عوام سے عیدی...

اسلام آباد: عید قربان سے پہلے ہی حکومت نے عوام کی عید خوشیوں پر مہنگائی کی چھری چلا دی، پٹرول دو روپے فی لیٹر اور ایل پی جی پانچ روپے فی کلو مہنگی کرکے نچلے اور متوسط طبقے کی نمکین عید کڑوی کردی ۔

عید الاضحی سے دو دن قبل حکومت نے عوام سے عیدی وصول کرلی، پٹرول کی قیمت میں دو روپے اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا۔ ماہ ستمبر کے دوران پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری۔۔۔ اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسہ اضافے کی سفارش کی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 79 پیسہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

عیدالاضحیٰ سے قبل عوام پرگیس بم گرادیا گیا، ایل پی جی 5روپے فی کلوگرام مہنگی، گھریلو سلنڈر60اور کمرشل سلنڈر240روپے مہنگا، قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایل پی جی مہنگی ہونے پرکیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube