ہوم   > معیشت

دبئی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر،سرمایہ کاری میں پاکستان آگے

2 years ago

دبئی : دبئي رئيل اسٹيٹ سيکٹر ميں سرمايہ کاري اور لين دين کے حوالے سے پاکستانيوں نے امريکيوں اور برطانيوں کو پيچھے چھوڑ ديا۔

سماء کے مطابق ميڈيکل،انجينئيرنگ اور آئي ٹي کے بعد پاکستاني کاروبار ميں بھي نام کمانے لگے، ديارغير ميں ايکبار پھر وطن کا نام اونچا کيا۔ دبئي لينڈ ڈپارٹمنٹ نے جنوري دوہزار سولہ سے جون دوہزار سترہ کے دوران رئيل اسٹيٹ ميں سرمايہ کرنے والي قوميتوں کي فہرست جاري کردي۔

صف اول کي اقوام ميں پاکستان تيسرے نمبر پر موجود ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق پاکستانيوں نے رئيل اسٹيٹ کي مد ميں پانچ ہزار تين سو اٹھانوے ٹرانزکيشنز کيں، جس سے سيکٹر ميں سات بلين درہم کي سرمايہ کاري ہوئي۔

فہرست ميں متحدہ عرب امارات کے شہري پہلے نمبر پر موجود ہيں، جنہوں نے بارہ ہزار سودوں کے ذريعے سينتيس اعشاريہ چار ارب درہم کي سرمايہ کاري کي۔

ڈي ايل ڈي کي رپورٹ ميں بھارت دوسرے، سعودي عرب چوتھے برطانيہ پانچويں جبکہ امريکا دسويں نمبر پر موجود ہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں