سونے کی قیمت میں اضافہ

By: Samaa Web Desk
August 11, 2017

Gold

کراچی : پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 50 روپے بڑھ کر 43671 ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1287 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، فی تولہ سونا 50 روپے اضافے سے 50 ہزار 950 اور 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے سے 43671 روپے رہی۔

سونے کے تاجروں کی تنظیم کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 730 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.