زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید29کروڑ90لاکھ ڈالرکی کمی

August 10, 2017

MW-EY056_dollar_ZG_20161017211422

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 اگست 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 37 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 39 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 60 کروڑ 49 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 4 اگست 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 39 کروڑ 90 ہزار ڈالر رہ گئے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.