خام تیل کے نرخوں میں کمی

By: Samaa Web Desk
August 8, 2017

Crued Oil Price Hike Isb Pkg 08-03

ٹوکیو : ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخ مزید گر گئے، جس کی وجہ لیبیا سے لائٹ سویٹ کروڈ کی سپلائی شروع ہونا ہے۔

ٹوکیو ٹریڈ میں بینچ مارک برنٹ کروڈ کی ستمبر کیلئے سپلائی 11 سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.26 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 7 سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.32 ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔

لیبیا کی صحارا آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار معمول پر 2 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ پر آگئی ہے، اسی طرح امریکا سے تیل کی پیداوار بڑھ کر 9.43 ملین بیرل یومیہ پر آگئی ہے۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.