اورنج لائن منصوبےکےحوالےسے اہم پیش رفت

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

لاہور:اورنج ٹرین کے لئےپٹڑی بچھانےکاآغاز ہوگیاہے۔ٹریک پردوڑنے والی پہلی ٹرین بھی تیار ہوگئی ہے جو جولائی میں پاکستان آجائے گی۔

چین میں پہلی اورنج ٹرین تیار ہوئی تو پاکستان میں اس کا ٹریک بچھانے کا کام شروع ہوگیا۔اس پروجیکٹ کےلیے پٹڑی بچھانے کا آغازڈپو ڈیرہ گجراں سےہواہے۔پہلے مرحلے میں جنکشن پر کام مکمل ہوگاجس کے بعد باقی ٹریک کی باری آئے گی۔

عدالتی حکم کے مطابق چوبرجی اور شالامار باغ سمیت گیارہ مقام پر کام بند ہے۔منصوبے میں تاخیر کے باعث لاگت بھی بڑھ رہی ہےمگر حکام اس پر بات کرنے کو ہی تیار نہیں۔

حکام کے مطابق ستائیس کلومیٹر پرپھیلے اس منصوبے کا مجموعی طور پرسڑسٹھ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ٹریک کی تعمیر کے ساتھ پٹری بچھانے کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ ماہرین اور حکام مطمئن ہیں کہ منصوبہ مقررہ مدت میں پورا کر لیا جائے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.