چینی کمپنی نےکراچی والوں کوچونالگادیا

May 19, 2017

 

کراچی: کچرا اٹھانے کیلئے چینی کمپنی کو اربوں روپے کا ٹھیکہ دیا گیامگر کمپنی نے کراچی والوں کو چونالگادیا۔

سماء کی رپورٹ کےمطابق کراچی کےعلاقےابراہیم حیدری کی ساحلی پٹی پرکچرا پھینکنے کا انکشاف ہواہے۔ کراچی کےعلاقےابراہیم حیدری کی ساحلی پٹی پر کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

پولیس نےکچرا پھینکنے والے 2 ٹرک تحویل میں لے لئے گئے۔ان ٹرک کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکےسکھن تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

پولیس کےمطابق گرفتارڈرائیوروں پرڈیزل چوری کا بھی الزام ہے۔واضح رہے کہ کراچی کی ساحلی پٹی پرکچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔چینی کمپنی کو کچرا پھینکنے کیلئے 6 جی ٹی ایس پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.