بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار

May 18, 2017

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے گی۔

مالی سال 18-2017ء کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور بلند، پائیدار و مجموعی اقتصادی نمو کیلئے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے بجٹ سازی کے عمل میں شامل محکموں و وزارتوں کے مابین قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سروے کے اجراء اور بجٹ کو پیش کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں۔

وہ بولے کہ بجٹ تمام شراکت داروں کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کو بجٹ تجاویز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ بجٹ کی تیاری کا عمل طے شدہ وقت کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے۔ اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.