موٹرسائیکل چلانےوالوں کےلیےخوشخبری

By: Samaa Web Desk
May 17, 2017

Qta Motorcycle Pkg QTA 24-01

اسلام آباد : اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے موٹر سائیکلوں کی پیداواری استعداد میں 6 لاکھ یونٹس سالانہ اضافہ کیا ہے۔

 پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تاک اپریل 2016-17ءکے دوران ہنڈا موٹر سائیکلوں کی مجموعی پیداور 7 لاکھ 98 ہزار 640 یونٹس رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 6 لاکھ 72 ہزار 851 موٹر سائیکلوں کی پیداوار حاصل کی تھی۔

ہنڈا اٹلس کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں واقع کمپنی کے پلانٹ کی توسیع سے پیداواری استعداد 1.35 ملین یونٹس سالانہ تک بڑھ چکی ہے جبکہ قبل ازیں کمپنی کی سالانہ پیداواری استعداد 7 لاکھ 50 ہزار یونٹس تھی اس طرح کمپنی کی پیداواری استعداد میں 6 لاکھ یونٹس سالانہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایجنسی / سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.