سی پیک کا ماسٹر پلان سامنے آگیا

May 15, 2017

اسلام آباد: پاکستان اور چائنہ کے درمیان ہونے اربوں ڈالر کے سی پیک کا ماسٹر پلان سامنے آگیا۔

طویل مدتی منصوبے کی دستاویزات کے تحت دوہزار سترہ سے دوہزار تیس تک اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت چوبیس گھنٹے ویڈیو نگرانی ہوگی۔

ویڈیو مانیٹرنگ کا فیصلہ اِس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ عالمی طاقتیں سی پیک منصوبے کیلئے خطرات پیدا کرسکتی ہیں۔ گوادر فری زون میں مقامی اور غیر ملکی افراد کے اسلحہ لے جانے پر پابندی ہوگی۔

پاکستان اورچین کے درمیان کراس بارڈر آپٹیکل فائبرکیبل بچھائی جائے گی، سی پیک منصوبوں کی ہروقت ویڈیو نگرانی چین بھی کرسکے گا۔

مجوزہ پلان کے مطابق پاک چین سرحد کی الیکٹرانک مانیڑنگ کی جائے گی، چینی سیاحوں کیلئے بغیر ویزہ انٹری کی تجویز پر پاکستانی سیاحوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا، لوگوں کے خوشی کاپیمانہ جانچنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

کراچی اور گوادر کو مرکز بناکر ساحلی سیاحت کوفروغ دیاجائے گا، سٹی پارک،نائٹ لائف،تھیٹرز،گالف کورس ، واٹرسپورٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پاکستان چین کے ڈیجیٹل ملٹی میڈیا براڈکاسٹنگ اسٹینڈرڈ اپنائے گا۔ سماء