Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی

SAMAA | - Posted: May 3, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2017 | Last Updated: 4 years ago

LPG Ki Mang Isb pkg zohaib h 20-11

اسلام آباد : مارکیٹنگ کمپنیوں نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں 5 روپے فی کلو ایل پی جی قیمت میں کمی کردی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایک بیان میں بتایا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 5 روپے فی کلو کم کردی گئی ہے، گھریلو سلینڈر کی قیمت 50 روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت 200 روپے تک کم ہوگئی، کراچی میں ایل پی جی 80 روپے فی کلو میں فروخت ہوگی جبکہ گھریلو سلنڈر 910 روپے میں دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور، قصور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، ساہیوال، سیالکوٹ، پشاور اور ڈسکہ میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 970 روپے جبکہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 85 روپے ہوگی۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube