پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ،اسٹاک ایکسچینج پر بجلی گرگئی

April 19, 2017

PSX-building

اسلام آباد : پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کے اعلان نے اسٹاک ایکس چینج پر بجلی گرادی، کاروبار کے آغاز میں ہی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 600 پوائنٹس نیچے آگئی۔

سماء کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

321459_90756074

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 600 پوائنٹس نیچے آگئی، سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی۔

عدم دلچسپی کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی کے بعد 46ہزار 292پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.