روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر مستحکم

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017
U.S. dollar notes are seen in this November 7, 2016 picture illustration. Picture taken November 7. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration

کراچی: انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید104.82روپے اورقیمت فروخت104.87روپے پر برقرار رہی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید106.30روپے اورقیمت فروخت106.50روپے پرمستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے یوروکی قیمت خرید113.75روپے سے بڑھ کر114روپے اورقیمت فروخت115.25روپے سے بڑھ کر115.50روپے پرجاپہنچی جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید131.30روپے اورقیمت فروخت132.80روپے پربرقراررہی ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.