نیپرا نے ازخود نوٹس لے لیا

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

NEPRA HEARING ISB PKG 27-12

اسلام آباد: نیپرا نے سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کی سیکیورٹی فیس ٹیرف کا حصہ بنانے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا، معاملے پر سماعت چار اپریل کو ہوگی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی پیک کے تحت آنے والے توانائی منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے سالانہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر وصولی کا فیصلہ کیا تھا۔

نیپرا نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے فریقین سے سفارشات طلب کر لی ہیں، نیپرا کے مطابق ازخود نوٹس پر عوامی سماعت چار اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.