گاڑیاں تیار کرنیوالی صنعتوں کا حجم 8ملین تک پہنچ گیا

March 20, 2017
PLANTATION, FL - APRIL 03: Hyundai vehicles are parked on the sales lot at Rick Case Plantation Hyundai on April 3, 2012 in Plantation, Florida. Reports indicate that automakers expect to have sold more than 1.4 million vehicles in March, about 15 percent more than a year ago and the most since 2007.   Joe Raedle/Getty Images/AFP

اسلام آباد : ملک میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس، 2030 تک مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے، جب کہ ملک میں سالانہ 2 لاکھ کاریں تیار کی جاتی ہیں اور کاروں کی سالانہ طلب کا تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار یونٹ سالانہ ہے۔

اس طرح ہر سال تقریباً50 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کر کے مقامی طلب کو پورا کیا جاتا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ اور یونیورسٹی آف لیڈر کی مشترکا تحقیقی رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک پاکستان میں کاروں کی مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا جس کا سبب فی کس آمدنی میں2.2 فیصد اور قومی آبادی میں سالانہ 2.3 فیصد کے تناسب سے ہونے والا اضافہ ہے جس سے آبادی 272 ملین افراد تک بڑھ جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد کے تناسب سے اضافہ کی پیش گئی کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق سال 2050 ءتک ملک کی آبادی 300 ملین افراد تک پہنچ جائے گی جس کے تناظر میں آئندہ دس سال کے دوران ملک میں کاروں کی مارکیٹ 8 ملین سالانہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

auto-sector2

رپورٹ کے مطابق نئی آٹو پالیسی اور شعبہ میں نئی سرمایہ کاری اور نئے برانڈز کی دلچسپی کے پیش نظر آئندہ دس سال میں کاروں کی پیداوار 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔ کاریں تیار کرنے والی صنعتوں میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ اس سے ملک میں تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور صارفین کو بہترین عالمی معیار کی سفری سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.