اوگرا سے متعلق اہم اعلان

January 12, 2017

Ogra

اسلام آباد: اوگرا کے ترجمان نے کہاہےکہ وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے سے اوگراکی خودمختاری متاثرنہیں ہوگی۔

سماء کےمطابق اوگراترجمان نے اہم وضاحت جاری کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق اوگرااپنے قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ترجمان اوگراکاکہناتھاکہ وزارت پٹرولیم اوگراکے معاملات کوبہترسمجھتی ہے۔

ترجمان اوگرانےبتایا کہ وزارت کے ماتحت کام کرنے سے اوگراکی کارکردگی مزید بہترہوگی اوروزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے سے اوگراکی خودمختاری متاثرنہیں ہوگی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.