ترسیلات زر میں 2.27 فیصد کمی

By: Samaa Web Desk
January 11, 2017

doller remittance

اسلام آباد : رواں مالی سال 2016-17 ءمیں جولائی تا دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 9.46 ارب ڈالر کی ترسیلات زرکی گئی ہیں۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.27 فیصد کم رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 ءکے دوران 1.58ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 2.73 ارب ڈالر کی گئی ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے 2.12 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں۔

امریکہ سے 1.16 ارب ڈالر اور برطانیہ سے 1.1 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 9.46 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.