پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسی کی قدر میں کمی

By: Samaa Web Desk
January 11, 2017

AAEAAQAAAAAAAAgRAAAAJGMyNjMzZDZmLTZlMTktNDNlMC05MDVlLTkxYjUyZWNhMTgxZg

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے، 1.06 روپے اور 47 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔

مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.12 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.46 روپے سے کم ہو کر 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.86 روپے سے کم ہو کر 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہو کر 26.36 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.50 روپے سے کم ہو کر 111.44 روپے اور قیمت خرید 109.84 روپے سے کم ہو کر 108.80 روپے رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 128.97 روپے سے کم ہو کر 128.50 روپے اور قیمت خرید 125.92  روپے سے کم ہو کر 125.46 روپے ریکارڈ کی گئی۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.