حکومت کا عوام کی جیبیں مزید خالی کرنے کا منصوبہ

January 11, 2017
FEDERAL MINISTER FOR FINANCE, SENATOR MOHAMMAD ISHAQ DAR CHAIRING A MEETING OF THE ECONOMIC COORDINATION COMMITTEE (ECC) IN ISLAMABAD ON NOVEMBER 25, 2016.

اسلام آباد : حکومت نے عوام کی جیبوں سے مزید 9 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ تیار کرلیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں پر نیلم جہلم سرچارج  کے نفاذ میں ڈیڑھ سال توسیع کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیلم جہلم سرچارج میں 30 جون 2018ء تک توسیع کی منظوری دیدی، اس فیصلے سے حکومت کو ڈیڑھ سال میں 9 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رقم سے نیلم جہلم منصوبے کی جلد تکمیل میں مدد ملے گی، سرچارج کی مدت 31 دسمبر 2016ء کو ختم ہوگئی تھی، ای سی سی نے واپڈا کو پنجاب حکومت کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کلیمز کی ادائیگی کیلئے حکومتی ضمانت دینے کی بھی منظوری دیدی۔

ای سی سی اجلاس میں حکومت کی طرف سے تجارت اور برآمدات میں اضافے کیلئے اعلان کردہ 180 ارب روپے کے پیکج کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔

کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 3.8 فیصد رہی ، 3 جنوری 2017ء  تک گندم کا ذخیرہ 75 لاکھ ٹن رہا، پیٹرولیم مصنوعات کا 34 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔

کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر ترسیلات زر 9.4 ارب ڈالر رہیں جبکہ 9 جنوری کو زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے زیادہ تھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.