ہوم   > معیشت

پی ایس اوپرصارفین کودھوکادینےپربڑاجرمانہ عائد

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2016 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2016 | Last Updated: 3 years ago

PSO gm arrest fai khi 20-10

اسلام آباد: کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سی سی پی نےآرڈر جاری کرتے ہوئے پی ایس او کوپندرہ کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ جرمانہ پی ایس او کی جانب سے دوہزار تین ، دوہزار چار سے دوہزار بارہ اورتیرہ کے دوران اس کی “پریمئیر ایکسل” پٹرول اور “گرین پلس “ڈیزل مصنوعات کے متعلق گمراہ کن تشہیری مہم اور کمپی ٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی بنا پر عائد کیا گیاہے۔ ان پٹرولیم مصنوعات کے متعلق پی ایس او یہ دعویٰ کرتا تھا کہ یہ انجن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے،ما حول دوست ہے اور کم خرچ بھی ہے۔

آرڈر کے مطابق اس کیس کی سماعتوں کے دوران پی ایس او اپنے ان دعوؤں کو ثابت کرنے کے لئے کوئی سائنسی بنیاد پیش نہیں کر سکا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube