ہوم   > معیشت

خبردارہوجائیں؛پاکستان میں ملنےوالاپیٹرول خالص نہیں

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2016 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2016 | Last Updated: 3 years ago

oil-prices

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل نے پٹرول میں مٹی کے تیل کی ملاوٹ کا اعتراف کرلیا۔حکام کہتے ہیں کہ پاکستان میں فروخت ہونے والا پٹرول خالص نہیں ۔

تاج محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پی ایس حکام نے تصدیق کی کہ پاکستان میں فروخت ہونے والے پیٹرول میں مٹی کا تیل ملایا جا رہا ہے۔

پی ایس او حکام نے تجویز دی کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے تو ملاوٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس تجویز پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔ رکن کمیٹی سینیٹر یوسف بادینی کا کہنا تھا کہ اگر قیمت میں اضافہ کر کے ملاوٹ پر قابو پانا ہے تو آپ لوگ کیا کر رہےہیں۔

 انہوں نے کہا پی ایس او اور اوگرا کی انسپیکشن ٹیمیں موجود ہیں جو ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کر سکتی ہیں۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پیٹرول میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube