آج سےکوکنگ آئل اور گھی والوں نےہڑتال کردی ہے

November 30, 2016

لاہور: صفائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شان بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کو دو ہفتے کے لیے پروڈکشن سے روک دیا ہے۔ چھاپوں کے خلاف پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز نے آج سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر کی ایک سو بیس گھی ملوں نےآج سے ہڑتال پرجانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر معیاری گھی اور تیل اب نہیں بکےگا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے شان بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کو پروڈکشن سے روک دیا۔ ان چھاپوں کیخلاف گھی مینوفیکچررزنے آج سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفترکے باہراحتجاج بھی کیا جائے گا۔

اس سے قبل معائنہ ٹیم پہنچی تو کارخانے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ جہاں غیر معیاری اجزاء سے گھی اور کوکنگ آئل تیار کیا جارہا تھا اور صفائی کے انتظامات بھی تسلی بخش نہیں تھے۔ سماء