Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

خبردار؛گیس بندہے

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2016 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس بندش کا سلسلہ عروج پر ہے۔ ایسے میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے۔ سرد موسم آتے ہی گیس یوں غائب ہوتی ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔گیس نے بائے بائے کہا تو سلنڈر اور لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ...

اسلام آباد: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس بندش کا سلسلہ عروج پر ہے۔ ایسے میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے۔

سرد موسم آتے ہی گیس یوں غائب ہوتی ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔گیس نے بائے بائے کہا تو سلنڈر اور لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا مگر قیمت سن کر ہوش ٹھکانے آ جاتے ہیں۔

گیس کی بندش سے متاثرہ افراد کا کہناہےکہ پہلے جب گرمی تھی تب 60 روپے میں سلنڈر لیتے رہے ہیں۔ پھر بیچ میں 80 روپے ہوئی، دوبارہ لینے آئے ہیں تو 100 روپے ہوگئی۔ انھوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ اگلی دفعہ سلنڈر 120، 130 روپے تک ہوسکتاہے۔

دکانداروں کی اپنی منطق ہے۔ ان کا کہناہےکہ  مہنگے دام گیس خریدتے ہیں، سستی کیسے فروخت کریں۔سردی کے آتے ہی سوئی گیس کی بندش سے جہاں گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے تو وہیں لکڑیوں اور ایل پی جی کی فروخت کا کاروبار بھی کرم ہوگیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube