Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

ایل پی جی مافیاکاعوام کوجھٹکا

SAMAA | - Posted: Sep 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 5, 2016 | Last Updated: 4 years ago

LPG2

اسلام آباد: ایل پی جی مافیا نےعوام کوعید کاتحفہ دے دیا۔ قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر سو روپے جبکہ کمرشل سلنڈر چار سو روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ کراچی میں گھریلو سلنڈر آٹھ سو پچاس، لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم میں نو سو دس روپے میں ملے گا۔ راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر میں گھریلو سلنڈر ایک ہزار تیس روپے میں دستیاب ہو گا۔

پانچ روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اکتیس اگست کو بھی  قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نوٹیفکیشن کے بغٖیر ایل پی جی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے۔ سردیوں میں ایل پی جی دو سو پچاس روپے فی کلو تک فروخت کرنے کا منصوبہ تیار ہے، وزیراعظم نوٹس لیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube