کراچی : قومی ایئرلائن پاکستان انٹر نیشنل نے ملک بھر میں بذریعہ طیارہ سفر کرنے والوں کیلئے عید کی خوشیاں کرائے کم کرکے دوبالا کردیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے عید کی چھٹیوں پر اندرون ملک کرائے کم کردیئے ہیں۔ عید کی تعطیلات پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
اندرون ملک کے لیے پی آئی اے کی تمام پروازوں کے کرایوں میں25 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ رعایتی ٹکٹ 7،8 اور 9جولائی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سماء