Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

SAMAA | - Posted: May 29, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2016 | Last Updated: 5 years ago

55f9c41385692

اسلام آباد : رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ امن و امان کی صورت حال میں بہتری اور منافع کی کم شرح پنجاب حکومت کی ٹیکسی اسکیم اور دیگر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کو مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی دس ماہ میں ایک لاکھ 84 ہزار 99 گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ برس کے ابتدائی دس ماہ میں یہ تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 814 گاڑیوں پر مشتمل تھی۔

انڈس موٹرز نے 52 ہزار 987 گاڑیاں سال کے دوران فروخت کیں اور گزشتہ اسی عرصہ کے مقابلہ میں اس کی فروخت 1.15 فیصد بڑھی جبکہ اپریل 2016ءمیں 5483 گاڑیوں کی فروخت کے باعث چھ فیصد کمی ہوئی۔

سوزوکی کی گاڑیوں کی فرخت میں 41 فیصد گزشتہ سال کے مقابلہ میں اضافہ دیکھا گیا اور 2016ءمیں ایک لاکھ 9 ہزار 628 گاڑیاں فروخت ہوئیں تاہم اپریل میں سوزوکی کی سیل 10 فیصد کم رہی، ہنڈا کی گاڑیوں کی فروخت کا حجم اسی عرصہ میں 21 ہزار 292 گاڑیاں رہا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube