Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

تین سال پرانی گاڑیاں خریدنے والے ہوشیار باش

SAMAA | - Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2016 | Last Updated: 5 years ago

 

carmakers

اسلام آباد : حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی برقرار رکھنے اور زرعی شعبے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ آئندہ سال پانچ سال پرانی بسیں، ٹرک اور فور بائی فور گاڑیاں بھی درآمد کی جا سکیں گی۔

آٹو سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مشینری اور پرزہ جات کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں زرعی شعبے کو بھی ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

یوریا کھاد اور کیڑے مار ادویات پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ تاہم زراعت کیلئے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز زیر غور نہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube