Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

ٹیکسٹائل نمائش 7اپریل سے

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago

1366444416889_20130420-3a_457387

کراچی : کراچی میں ٹیکسٹائل نمائش سات اپریل سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان و منفرد ٹیکسٹائل نمائش سات اپریل بروز جمعرات سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی، جب کہ دس اپریل بروز اتوار تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں فیصل آباد سمیت ملکی و غیر ملکی ٹیکسٹائل سیکٹر اور امپورٹ و ایکسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ تاجر و سرمایہ کار بڑی تعداد میں شرکت کریںگے۔

مذکورہ ٹیکسٹائل ایکسپو صنعتی، کاروباری ، تجارتی ، درآمدی ، برآمدی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے برآمدی اہداف بھی پورے کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ جی ایس پی پلس کی سہولت سے بھر پور استفادہ یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے بتایاکہ ٹیکسٹائل ایکسپو سرمایہ کاروں کیلئے پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنے کا بھی پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube