Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

دودھ کی قیمتوں کو پرلگنے لگے

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے سستا ہونے کی خوشخبری پردودھ مزید مہنگا ہونے کی خبر پانی پھیرنے لگی۔ کراچی میں ڈیری مافیا دودھ پھر سے مہنگا کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا۔ ڈیری مافیا نے پہلےسے ہی من مانی قیمت پرفروخت کیے جانے والے دودھ کو مزید مہنگا کرنے کیلئے تیاریاں کرلیں۔ کچھ ہول سیلرز نے...

کراچی: پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے سستا ہونے کی خوشخبری پردودھ مزید مہنگا ہونے کی خبر پانی پھیرنے لگی۔ کراچی میں ڈیری مافیا دودھ پھر سے مہنگا کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا۔

ڈیری مافیا نے پہلےسے ہی من مانی قیمت پرفروخت کیے جانے والے دودھ کو مزید مہنگا کرنے کیلئے تیاریاں کرلیں۔ کچھ ہول سیلرز نے دودھ 84 کی فی لیٹرقیمت 84 سے بڑھاکر90روپے کر دی ہے۔

دودھ کا سرکاری نرخ  70روپے فی لیٹر مقرر ہے مگر ڈیری مافیااسے 84 روپے پرفروخت کر کے عوام کی جیب پر 14 روپے کا ڈاکا ڈال رہی ہےجبکہ انتظامیہ سرکاری نرخوں پرعملدرآمدکرانےمیں بےبس نظرآتی ہے۔

دودھ مہنگا کرنےکے معاملے پرکراچی کا ڈیری مافیا دودھڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ کراچی ڈیری فارمرایسوسی ایشن کےصدر حاجی اخترگجر نےدودھ کی قیمت میں 6روپےخودساختہ اضافہ کردیاجس کے بعددودھ  کا 37لیٹر کا کنستر 225روپے اضافے سے 2ہزار890روپے کا ہوگیا۔

فی کلودودھ کے ہول سیل نرخ 71 روپےسےبڑھاکر77روپے کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈیری فارمر اینڈ کیٹل ایسوسی ایشن کےصدرمحمد شاکر عمر نےقیمتوں میں اضافے سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  کمشنر کراچی سے قیمتوں پرمذاکرات چل رہےہیں،اضافہ کسی صورت نہیں کریں گے، سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube