پنجاب بھرمیں گھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Samaa Web Desk
February 13, 2016

لاہور:پنجاب بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں دس روپے کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عوام کے لیے بری خبر یہ ہےکہ اب صرف چینی نہیں بلکہ گھی کی بھی فکر کرے۔ملوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو تک کردیا ہے اضافہ کردیا ہے۔

پہلے سے ہی مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے گھی کی قیمت میں اضافہ کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔

دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں اضافے کی وجہ سے گھی ملوں نے مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں ہیں۔ اگر بین الاقوامی منڈی میں تیزی رہی تو پاکستان میں بھی گھی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

پاکستان میں خوردنی تیل کی سالانہ طلب بتیس لاکھ ٹن ہے، جس میں سے دو تہائی درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔   سماء