Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

ملک میں سستی بجلی کی پیداوار میں آئل مافیا رکاوٹ ہے، وزیر پیٹرولیم

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2015 | Last Updated: 5 years ago

  اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئل مافیا نہیں چاہتا کہ ملک میں سستی بجلی دستیاب ہو، ایل این جی نہ لانے کیلئے بڑی بڑی پیشکشیں ملیں تاہم ملکی مفاد کیلئے سب کچھ ٹھکرا دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا...

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئل مافیا نہیں چاہتا کہ ملک میں سستی بجلی دستیاب ہو، ایل این جی نہ لانے کیلئے بڑی بڑی پیشکشیں ملیں تاہم ملکی مفاد کیلئے سب کچھ ٹھکرا دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئل مافیا ملک میں سستی بجلی کی دستیابی میں سب سے بڑٰی رکاوٹ ہے، اگر تھرمل پاور پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کیا جائے تو سالانہ 200 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے پہلے 3 حکومتوں نے ملک میں ایل این جی لانے کی کوشش کی تاہم ہماری حکومت 20 ماہ میں ایل این جی کا پہلا کارگو لے آئی، اب تک ایل این جی کے 11 کارگو آچکے ہیں اور پہلے سال 30 جہاز لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 ارب کیوبک فٹ یومیہ گیس دستیاب ہے جبکہ طلب اس سے دوگنی ہے، ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی بولے کہ ارکان پارلیمنٹ سے مائع گیس کی خریداری پر تجاویز طلب کی تھیں تاہم صرف کرپشن کے الزامات ملے، دعوے سے کہتا ہوں کہ ایل این جی کی درآمد کا عمل شفاف طریقے سے عمل میں لایا جارہا ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube