یپرا نے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے یونٹ تک اضافہ منظور کرلی

June 10, 2015
یپرا نے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے یونٹ تک اضافہ منظور کرلی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : حکومت نے بجٹ کے چند دن بعد ہی گھریلو صارفین پر تین روپے فی یونٹ کا سرچارج عائد کردیا گیا، کمرشل صارفین پر چار روپے سر چارج عائد کردیا گیا، بجلی کی قیمت پر سبسڈی میں بھی دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

حکومتی درخواست پر نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے فی یونٹ تک اضافہ منظور کر لیا ہے۔ حکومت نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ بجلی ٹیرف میں کمی اور سرچارجز کو شیڈول میں شامل کیا جائے۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج جاری کیا گیا۔

نیپرا نے حکومت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں تین روپے جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے ٹیرف میں چار روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ اسکے علاوہ بجلی کی قیمت پر سبسڈی میں بھی دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔

مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق صارفین کو ٹیرف میں کمی منتقل نہ کرنے کیلئے نیپرا نے دو روپے ستر پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج بھی نافذ کر دیا۔ نیپرا نے اعلامیہ جاری کرنے کیلئے فیصلہ وزارت پانی و بجلی کو ارسال کر دیا ہے۔ سماء