شہنشاہِ غزل کوگزرے8برس بیت گئے

Muhammad Qurban
June 13, 2018

برصغیرمیں موسیقی کا تذکرہ مہدی حسن کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوگا۔ مہدی حسن نےغزل گائیکی میں ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں کہ شہنشاہ غزل قرارپائے۔

مہدی حسن نےآٹھ سال کی عمر سے راجوں اور مہاراجوں کے دربارمیں ٹھمری اور خیال پیش کرنا شروع کیا۔ انھوں نے 1952میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کاآغاز کیااورپھر گائیکی کا یہ سلسلہ 1999 تک جاری رہا۔

راجستھان کی صحرائی زمین پر جنم لینے والی اس آواز نے 25 ہزار سے زائد فلمی اور غیر فلمی گیت گائے۔ مہدی حسن نے فلموں میں پلے بیک سنگر کے طورپربھی لاتعداد گیت گائے ۔

مہدی حسن کو ملکی اور عالمی سطح پر بے شمار اعزازات سے بھی نوازاگیا۔غزل گائیکی کا یہ شہنشاہ 13جون 2012 کوجہاں فانی سےکوچ کر گیا