سوات میں چیری کاپھل چھاگیا

Shahab-ud-Din
June 13, 2018

سردعلاقوں میں پائی جانے والی چیری کا پھل پک گیا۔سوات کےباغات لدگئے تو اسے اتارنا شروع کر دیا گیا۔

سوات کے تین سو ایکڑ اراضی پر پھیلے باغات میں چیریز پک کرتیار ہوگئی ہیں۔ انھیں پیڑوں سے اتارکراحتیاط سے پیک کیا جارہا ہے۔

ضلع میں چیری کی سالانہ پیدواربیس ہزار ٹن تک ہے۔ایک کلو پھل ڈھائی سو سے تین سو روپے میں فروخت ہوتا ہے۔

سوات میں تین قسم کی چیری پیداہوتی ہے جن میں سفید ،سرخ اور کالی رنگ کی چیری شامل ہے۔