مقامی طورپرتیارجوتوں کی مقبولیت کوچارچاند لگ گئے

June 10, 2018

عید سرپرآئی تو مقامی سطح پرتیارہونے والے جوتوں کی تیاری بھی زور پکڑ گئی۔مانگ بڑھی توکاریگروں نےاجرت بھی بڑھادی۔

عید کی خوشیوں میں اضافہ کرتے خوشنما رنگ اوردیدہ زیب جوتوں کےنت نئے ڈیزائن اورنت نئی ورائٹی مارکیٹ میں آگئی ہے۔راولپنڈی کے کارخانے میں ان جوتوں کی تیاری جاری ہے۔

اندرون شہر کےعلاوہ یہ جوتے بیرون شہر بھی دوردرازعلاقوں میں سپلائی کیے جاتے ہیں۔ عید کے دنوں میں ان جوتوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے تو دوردراز کے علاقوں میں بھی سپلائی کرتے ہیں۔

اس کارخانے میں کام کرنے والے مزدور یوں تو سارا سال پرانی تنخواہ پرکام کرتے رہتے ہیں لیکن عید کے قریب جوتوں کی مانگ بڑھنے سے ان کی اجرت بھی بڑھ جاتی ہے۔یہ جوتے جہاں خوبصورت ہیں وہیں مناسب قیمت کے باعث غریب آدمی کی پہنچ میں بھی ہیں۔

مقامی سطح پر تیار ہونے والے یہ جوتے پائیدارتو ہوتےہیں،ان کی تیاری کے وقت خریدار کی خواہش اور پسند کو بھی مدنظر رکھا جاتاہے۔