گرم موسم میں قلفی کے چٹخارے

Hareem Khan
May 16, 2018

چند دن موسم اچھا رہنے کے بعد گرم موسم نے اسلام آباد میں رنگ دکھایا تو شہری آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہونےلگے۔

موسم بدل گیا تو اسلام آباد کی سڑکوں پرگرمی بھگانے والوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ سورج تیور دکھائے یا ویسے ہی کھانے کو دل للچائےتوصرف چند ہی روپے دیں اورٹھنڈی قلفی سے لطف اٹھائیں ۔

بچے ہوں یا بڑے ، یہ تمام عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے۔آئس کریم کے کتنے بھی بھانت بھانت کے ذائقے ہوں، قلفی کی انفرادیت آج بھی برقرار ہے۔گرم موسم میں ٹھنڈی ٹھار کھوئے والی قلفی گرمی کو بھی پگھلنے پر مجبور کر دیتی ہے۔