امیتابھ کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

Samaa Web Desk
May 16, 2018

ممبئی : بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دے دیا، کہتے ہیں کہ ان کے پاس کسی کو برا بھلا کہنے کیلئے کوئی وقت نہیں ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنے بلاگ پر کسی کو برا بھلا کہنے اور ناروا سلوک کا وقت نہیں بلکہ میں وہ وقت اپنے کام اور مداحوں کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے وہ تنقید پسند ہے جو میری ذات، عزت و وقار، کام، برتاؤ اور وضع داری میں مزید بہتری لانے پر اکساتی ہو اور اس پر میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں، اگر کوئی بھی میرے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرتا ہے تو میں اسے کھلے دل سے سنوں گا۔

امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں اداکار عامر خان اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں جبکہ رشی کپور کے ساتھ ان کی فلم 102 ناٹ آؤٹ جلد ریلیز ہونیوالی ہے۔