خوب صورت کلچرل شونےسماں باندھ دیا

خوب صورت کلچرل شونےسماں باندھ دیا

Hareem Khan
May 16, 2018

اسلام آباد میں ہونے والے خوبصورت کلچرل شومیں فنکاروں نے روایتی رقص سمیت ایسے جوہر دکھائے کہ شائقین پر سحر طاری ہو گیا۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسیز کانفرنس کے آخری روزکی  تقریب رنگا رنگ محفل میں ڈھل گئی۔

اے پی پی کی جانب سے منعقدہ ثقافتی شو میں پی این سی اے کے فنکاروں نے اسٹیج پرجوہر دکھائے تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ ایک چھت تلے چاروں صوبوں کے رنگ دکھائی دئے۔ ڈھول، دھمال، گیت،روایتی رقص اس تقریب کی جان تھے۔ ایونٹ میں روایتی رقص نےشرکاء پرسحرطاری کردیا۔بانسری کی دُھن، ڈھول کی تھاپ نے سماں باندھ دیا۔

ثقافتی محفل کی رعنائیوں کی آب و تاب لاجواب رہی۔سنانے والے کانوں میں رس گھولتے رہے اور سننے والے سر دھنتے رہے۔