دنیا میں طویل ترین 21 گھنٹے سے زائد کا روزہ کہاں؟؟

Samaa Web Desk
May 16, 2018

دنیا میں طویل ترین 21 گھنٹے سے زائد کا روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے۔ جس کا دورانیہ تقریباً 21 گھنٹے اور دو منٹ ہوگا، جب کہ مختصر ترین روزہ ارجنٹائن میں ہوگا۔

عالمی اداروں کے مطابق شمالی نصف کرے میں روزے کے اوقات طویل ہوں گے جبکہ جنوبی نصف کرے میں قدرے مختصر ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن علاقوں میں یومِ صیام کا دورانیہ چھوٹا ہے وہاں موسم قدرے ٹھنڈا بھی ہے۔

گزشتہ برس رمضان کے اوقات 11 سے 22 گھنٹے کے درمیان تھے اور اس سال 10 گھنٹے (مثلاً چلی) سے لے کر 21 گھنٹے ( مثلاًگرین لینڈ) پر محیط ہوں گے۔ پورے رمضان میں طلوعَ آفتاب اور سورج غروب ہونے کے فرق کی وجہ سے روزے کے اوقات میں چند منٹوں کا فرق نمایاں رہے گا۔ یعنی بعض ممالک میں روزہ بتدریج بڑا اور کچھ علاقوں مختصر ہوتا چلاجائے گا۔

دنیا بھر میں جہاں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے، وہیں اس سال بھی گرین لینڈ کے مسلمان سب سے طویل دورانیہ کا روزہ رکھیں گے، جب کہ سورج دو بج کر 16 منٹ (اے ایم) پر طلوع ہوگا اور 11 بج کر 14 منٹ (پی ایم ) پر غروب ہوگا۔ آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن میں 19 گھنٹے طویل روزہ ہوگا۔ موسمِ گرما کی آمد کے باعث دنیا کے کئی علاقوں میں روزے طویل اور گرم ترین ہیں جب کہ بعض علاقوں میں ان کا دورانیہ بہت مختصر ہوگا۔

 

 

روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جب کہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔

 

 

 

ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا تاہم سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔