سلمان خان کی فلم ریس تھری کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

May 15, 2018

ریمو ڈی سوزا کی ہدایات میں اور سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی ریس تھری عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

سسپنس اور تھرل پر مشتمل بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم ریس تھری کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا،فلم کو بالی وڈ کےمعروف کوریوگرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ فلم کو سلمان خان نے خود پروڈیوس کیا ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور،بوبی دیول،جیکولین فرناڈس اور ڈیزی شاہ نے اہم کردار ادا کئے ہیں،فلم شائقین نے فلم کے ٹریلر کو کافی دلچسپ قرار دیا ہے،فلم  عید الفطر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔